ٹوئٹر پر ایلون مسک کی ڈونالڈ ٹرمپ سے متعلق ووٹنگ

   

نیویارک : ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے ایلون مسک اس پلیٹ فارم پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں اور اب انہوں نے ٹوئٹر پر ہی سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے متعلق ووٹنگ بھی کرائی ہے۔ ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے ووٹنگ کرائی جس میں لوگوں سے ہاں اور نہیں کا انتخاب کرنے کا کہا گیا۔ آج ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر ووٹنگ کرانے سے متعلق ٹوئٹ کر کے لوگوں کو بتایا کہ ڈونالڈ ٹرمپ سے متعلق ووٹنگ پر فی گھنٹا ایک لاکھ لوگ ووٹ کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اب تک کے نتائج کے دوران لاکھوں لوگوں نے ہاں جبکہ اتنی ہی تعداد نے نہیں میں ووٹ کیا ہے۔