ٹوئٹر کا بلیو برڈ لوگو 3روز بعد بحال

   

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا ’بلیو برڈ لوگو‘ تین روز بعد بحال کر دیا گیا ہے ۔5 اپریل کو ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کے لوگو ’بلیو برڈ‘ کو کرپٹو کرنسی ’ڈوج کوائن‘کے لوگو سے تبدیل کردیا تھا۔ایلون نے اس نمایاں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی۔ ایلون نے امریکی عدالت میں درخواست دی تھی کہ ’ڈوج کوائن‘ کے سرمایہ کاروں کی جانب سے 258 ارب ڈالر کے لیے دائر کیے گئے مقدمے کو خارج کیا جائے ۔