ٹوئٹر کو محفوظ بنایا جائے، یورپی یونین کا مسک کو انتباہ

   

برسلز: یورپی یونین کے ایک اعلیٰ اہلکار نے ایلون مسک سے کہا ہے کہ ٹوئٹر کو یورپی یونین کے نئے قوانین پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے ڈیجیٹل پالیسی تھیئری بریٹن نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ ان کی کمپنی کو یورپی یونین کے سوشل میڈیا کیلئے نئے قوانین پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت کرنا ہو گی۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے ڈیجیٹل پالیسی تھیئری بریٹن اور ایلون مسک کے درمیان ویڈیو کال کے دوران ٹوئٹر کی طرف سے یورپی یونین کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ پر عمدرآمد کے لیے آمادگی کے معاملے پر بات ہوئی جو آئندہ برس سے لاگو ہو جائے گا۔
اس نئے قانون کے مطابق کمپنیوں کو ایسے مواد کو روکنا ہو گا جو دہشت گردی، بچوں سے جنسی زیادتی، نفرت انگیزی اور تجارتی فراڈ کو فروغ دینے کا سبب بن سکتا ہو۔