ٹوکیو۔ چاقو کے ساتھ ایک شخص نے ٹرین میں 17لوگوں کو کیا زخمی‘ فائرینگ بھی شروع کردی

,

   

ٹوکیو۔ پولیس اورعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹوکیو کی ایک مسافرٹرین میں اتوار کے روز چاقو لہراتے ہوئے ایک شخص نے متعدد مسافرین کو چاقو سے زخمی کردیا او رپھر ا س کے بعد فائرینگ کی جس کی وجہہ سے بھگدڑ اورافرتفری پھیل گئی اور لوگ ٹرین کی کھڑکیوں میں سے چھلانگ لگا کر بھاگتے ہوئے دیکھائی دئے ہیں۔

مذکورہ ٹوکیو فائیر محکمہ نے کہاکہ 17مسافرین زخمی ہوئے ہیں جس میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ این ایچ کے کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملہ کی شناخت ایک بیس سالہ کے طور پر ہوئی ہے جس کو موقع پر گرفتارکرلیاگیاہے اور اس کے مشتبہ اقدام قتل کی تفتیش کی جارہی ہے۔

اسکی منشاء فوری طور پر معلوم نہیں ہوئی ہے۔ این ایچ کے نے کہاکہ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایاکہ حملہ آور سبز رنگ کا شرٹ او رنیلے رنیلے رنگ کا سوٹ اور ادوے رنگ کا کوٹ پہنا ہوا تھا اور کامک کتاب کا کردار دیکھائی دے رہا تھا او ربعض نے اس کو ہالوین پروگرام جیسا بتایاہے۔ ٹوکیو پولیس کا کہنا ہے کہ کوکوریو اسٹیشن کے قریب کائیو ٹرین کے اندر یہ واقعہ پیش آیاہے۔

ٹیلی ویثرن پر دیکھائے جانے والے مناظر میں لاتعداد فائر فائٹرس‘ پولیس اہلکار‘ نیم طبی دستے مسافرین کو بچاتے ہوئے دیکھائی دے رہا ہے اور کئی لوگ ٹرین کی کھڑکیوں سے کود کر جاتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

دو ماہ میں ٹوکیو ٹرین کے اندر چاقو سے ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اگست کے مہینے میں ٹوکیو اولیمپیک کے اختتامی تقریب سے قبل ایک 36سالہ شخص نے ٹوکیو ٹرین میں دس لوگوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیاتھا۔

بعدازاں مشتبہ نے پولیس کو بتایاتھا کہ خوش دیکھائی دینے والی عورتوں پر وہ حملہ کے خواہاں تھا۔