ٹوکیو اولمپک میں ٹیم میڈل جیتے گی:سشیلا چانو

   

بنگلورو۔ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی مڈفیلڈر سشیلا چانو پوکھرنبم نے کہا کہ ٹیم اگلے سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں یقینی طور پر میڈل حاصل کرے گی۔سشیلا چانو نے کہا کہ آئندہ سال ٹیم کے لئے اہم اور چیلنجنگ ہے ۔ ٹیم کو ایک کے بعد ایک اور میچ کھیلنا ہوگا۔ ہمیں آرام کے لئے کم وقت ملے گا۔ ہمیں حالانکہ اس کی عادت ہوچکی ہے ۔ ہمارے تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب خواتین ٹیم لگاتار اولمپک میں حصہ لیں گی اور اس مرتبہ ہم پوڈیم تک پہنچیں گے ۔