واشنگٹن : ٹویٹر کے مالک اور صنعت کار ایلون مسک نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے جعلی اور اسپیم اکاؤنٹس کو بلاک کرنا شروع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کے فالوورز کی تعداد میں کمی واقع ہو سکتی ہے ۔ مسک نے گزشتہ روز ٹویٹ کیاکہ ٹوئٹر اس وقت بہت سارے اسپام/اسکیم اکاؤنٹس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، لہذا آپ کو اپنے فالواوورس کی تعداد میں کمی نظر آ سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو کمپنی نے رپورٹ کی تھی۔