ٹویٹس کیلئے 2کروڑ روپئے کی وصولی بے بنیاد:محمد زبیر

   

نئی دہلی : تہاڑ جیل سے رہائی کے دو روز بعد آلٹ نیوز سے وابستہ جرنلسٹ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وہ اپنا معمول کا کام جاری رکھیں گے کیونکہ سپریم کورٹ نے انہیں اس سے روکا نہیں ہے ۔ اپنے ٹویٹس کیلئے 2کروڑ روپئے حاصل کرنے کے الزام کے بارے میں زبیر نے کہا کہ تحقیقات کے دوران ایسی کوئی بات سامنے نہیںآئی ۔یہ بے بنیاد ہے ۔