ٹپہ چبوترہ میں ہلکی کشیدگی

   

حیدرآباد۔ 5 اگست (سیاست نیوز) ٹپہ چبوترہ علاقہ میں آج اس وقت ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی جب نامعلوم افراد نے ایک مندر کی ایک مورتی پر کالک پوت دی۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی جس کے نتیجہ میں پولیس فورس کو متعین کردیا گیا تھا۔ ٹپہ چبوترہ علاقہ میں واقع اس مندر کو صبح کی اولین ساعتوں میں نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ کشن باغ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان عبدالرحمن کو حراست میں لے لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مندر کے روبرو واقع ایک درگاہ کے قریب شادی کی تقریب منعقد ہوئی اور اس میں شامل نوجوان کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔ پولیس ٹپہ چبوترہ نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔