ٹکٹو ں کیلئے بھگدڑ،خاتون کی جان بچانے والی کانسٹبل کو تہنیت

   

حیدرآباد، ستمبر 2022: پولیس کانسٹیبل دوا نوینا جس نے اپنے مثالی عمل اور ذہن کا تیزی سے استعمال کرتے ہوئے ایک قیمتی جان بچائی جس پر آج اپولو ہاسپٹل جوبلی ہلز میں انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ مسٹر وائی سبرامنیم علاقائی سی ای او اپولو ہسپتال نے نوینا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ، سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسیس یٹیشن) کے ذریعے ایک بے ہوش خاتون کی زندگی بچانے کیلئے ان کی کوشش ان کے ذہن کی موجودگی اور استقامت کی تعریف کی۔2020 بیچ کی کانسٹیبل داوا نوینا نے ایک خاتون ہاؤس کیپنگ اسٹاف رنجیتھا کوبچالیا جب وہ بیہوش ہو گئی اور گزشتہ ہفتے جم خانہ گراؤنڈز میں ہونے والی بھگدڑ میں بری طرح زخمی ہو گئی۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے جم خانہ گراؤنڈ کے گیٹ کھولنے پر ہجوم میں بھداڑ مچ گئی اور رنجیتا اس میں بے ہوش ہوگئی تھی۔نوینا جو وہاں ڈیوٹی پر تھی، نے اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے رنجیتا کو بچانے کے لیے کوشش کی۔ خاتون کو بے ہوش اوربے حرکت پایاجس پر اس خاتون کانسٹبل نے ایک سیکنڈ ضائع کیے بغیرسی پی آر کا انتظام کیا، جس میں اسے محکمہ پولیس نے تربیت دی تھی۔ڈاکٹر عمران ہیڈ ایمرجنسی میڈیسن، اپولو ہسپتال، جوبلی ہلز نے کہا ہر خاندان کے کم از کم ایک فرد کو بنیادی لائف سپورٹ، سی پی آر اور ابتدائی طبی امداد کی مہارت کی تربیت دی جانی چاہیے، شہر یا گھر یا دفتر میں کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں مریض کو ابتدائی طبی امداد دی جا سکتی ہے اور وہ اس وقت تک زندہ رہے گا جب تک کہ وہ مزید طبی دیکھ بھال کے لیے دواخانہ نہیں پہنچ جاتا۔