ٹکٹ سے انکارکے بعد کیرالا مہیلا کانگریس کی سربراہ نے دیا استعفیٰ۔ احتجاج میں سر منڈوایا

,

   

لاتیکا سبھاش نے کہاکہ وہ اتوماننور حلقہ سے مقابلہ کرنا چاہتی تھیں مگر انہیں موقع دینے سے انکار کردیاگیا
تھیرو اننتھاپورم۔کانگریس لیڈر لاتیکھا سبھاش نے اتوار کے روز کیرالا پردیش کانگریس کمیٹی(کے پی سی سی) ہیڈکوارٹر میں اس وقت اپنا سرمنڈوایا جب انہیں مجوزہ کیرالا اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ دینے سے انکار کردیاگیاتھا۔

اسکے علاوہ انہوں نے اپنے مہیلا کانگریس صدر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیاہے کیونکہ کانگریس خواتین کو اسمبلی انتخابات میں نظر انداز کررہی ہے اس لئے احتجاج میں یہ کام کیاگیاہے۔

سبھاش نے اے این ائی کو بتایا”پارٹی میں عورتوں کے ساتھ انصاف کے لئے میں نے اپنے بال منڈوائے ہیں۔ میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہورہی ہوں مگر میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں“۔

فیصلے سے قبل کانگریس ہائی کمان تک آیاان کی بات پہنچی ہے کہ استفسار پر انہوں نے جواب دیا کہ”کیاچل رہا ہے اس کے متعلق ہر کوئی جانتا ہے“


آپ ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں

YouTube video

لاتیکا سبھاش نے کہاکہ وہ اتوماننور حلقہ سے مقابلہ کرنا چاہتی تھیں مگر انہیں موقع دینے سے انکار کردیاگیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”میں پچھلے 16سالوں سے پارٹی کے ساتھ کام کررہی ہوں۔

کئی اراکین اسمبلی کو ایک ساتھ ملانے کے بعد بھی میرا تجربہ ان سے کہیں زیادہ کا ہے۔ میرا نام ہمیشہ پہلی فہرست میں ہوتا ہے مگر آخری فہرست میں وہ نکال دیاجاتا ہے“۔

کیرالا نے 14اضلاعوں پر مشتمل 140اسمبلی حلقوں پر ایک مرحلے میں 6اپریل کے روز رائے دہی مقرر کی گئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی2مئی کو مقرر ہے۔