ممبئی۔ راجستھان رائلز کے وکٹ کیپر بیٹت جوس بٹلر نے کہا کہ ان کی ٹیم ہفتہ سے یہاں شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں خطاب کے لیے 13 سال کے طویل انتظارکو ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رائلز نے 2008 میں ٹورنمنٹ کا پہلا آئی پی ایل میں خطاب جیتا تھا لیکن اس کے بعد ٹیم کبھی بھی یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکی۔ ٹیم نے آئی پی ایل 2022 کے لیے سنجو سیمسن اور یاشاسوی جیسوال کے ساتھ بٹلرکو بھی برقرار رکھا۔بٹلر نے کہا کہ وہ تروتازہ محسوس کررہے ہیں اور ٹیم کو اس سال خطاب جتوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔