ٹیپو سلطان کی ستائش کرنے پر بی جے پی کیاصدر جمہوریہ سے استعفیٰ کا استفسار کرے گی۔ سنجے راؤت

,

   

ممبئی۔ شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے جمعرات کے روز استفسار کیاہے کہ وہ کرناٹک اسمبلی میں 2017میں ٹیپو سلطان کی بطور ”تاریخی جنگجو“ اور”مجاہد جنگ آزادی“ تعریف کرنے پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند سے استعفیٰ کا استفسار کریں گے۔

راؤت نے کا یہ بیان ایسے وقت میں دیاگیا گیا ہے جب مہارشٹرا حکومت کی جانب سے ممبئی کی ایک تجدیدشدہ اسپورٹس کامپلکس کو18ویں صدی میں میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان پر ”نام تبدیل“ کرنے کے اقدام کی بی جے پی اوربجرنگ دل کی جانب سے احتجاج کیاجارہا ہے۔

ممبئی میں راؤت نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ”صدر کوئند کرناٹک گئے اور ٹیپو سلطان کی ستائش کی کہ وہ ایک تاریخی جنگجو‘ مجاہد آزادی تھے۔ تو کیاآپ اس کے لئے صدر کا استعفیٰ مانگیں گے؟بی جے پی کو اس کی وضاحت کر نا چاہئے۔ یہ ایک ڈرامہ ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”بی جے پی سونچتی ہے کہ ان کے پاس کی ہی تاریخی معلومات ہیں۔ہر کوئی ایک نئی تاریخ لکھنے کے لئے بیٹھ گیاہے۔ یہ مورخین یہاں پر تاریخ کو بدلنے کے لئے ہیں۔

ہم ٹیپو سلطان کے متعلق جانتے ہیں اور ہمیں بی جے پی سے سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”اگر وہ کہیں گے اس کا ناٹیپو پر رکھا گیاہے اور وہ یہ ایسا کریں گے اور پھر اس کو جانیں دیں گے‘ یہ سب ان کو زیب نہیں دیتا۔

ریاستی حکومت فیصلہ لینے کے قابل ہے۔ ایک نئی تاریخ نہ لکھیں۔ دہلی میں تم نے تاریخ بدلنے کی مسلسل کوشش کی ہے مگر اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے“۔