ٹیکسٹائلز انڈسٹری کی ترقی میں کپاس کی پیداوار کا اہم رول

   

پیداوار میں چین اور ہندوستان سرفہرست، ٹاپ 5 ممالک میں برازیل ، امریکہ اور پاکستان شامل
حیدرآباد ۔22 ۔ جون (سیاست نیوز) زرعی پیداوار میں کپاس کو دیگر فصلوں کے مقابلہ نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کے علاوہ زرعی پیداوار اور خاص طور پر کاٹن پروڈکشن میں چین نے اپنی سبقت کو برقرار رکھا ہے۔ حالیہ برسوں میں اہم ممالک میں کپاس کی پیداوار پر توجہ مرکوز کی ہے اور بین الاقوامی مارکٹ میں کپاس کی برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ کپاس کی پیداوار میں 35.8 ملین بیلز کے ساتھ چین سرفہرست ہے۔ کپاس کی پیداوار پر کئے گئے سروے کے مطابق ہندوستان میں 23.8 ملین کپاس کے گانٹھ کی پیداوار ہوتی ہے جو دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ برازیل میں 19.5 ملین ، امریکہ 13.9 ملین اور پاکستان 6 ملین گانٹھوں کی پیداوار کے ساتھ ٹاپ 5 ممالک میں شامل ہیں۔ ٹیکسٹائلز انڈسٹری کی ترقی میں کپاس کی پیداوار کا اہم رول ہے۔ ہندوستان اور چین نے ٹیکسٹائلز انڈسٹری کی بڑے پیمانہ پر حوصلہ افزائی کی ہے اور صنعتی اداروں کو مختلف مراعات کا پیشکش کیا گیا ہے۔ کپاس کے کاشتکاروں کو موسمی تبدیلیوں کے نتیجہ میں بسا اوقات فصلوں کے بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کسانوں کو نقصان سے بچانے کیلئے حکومت کی جانب سے اقل ترین امدادی قیمت کا تعین کیا جاتا ہے اور کاٹن کارپوریشن کے ذریعہ کپاس کی خریدی عمل میں آتی ہے۔ کسی بھی ملک میں ٹیکسٹائلز انڈسٹری کی ترقی کا اندازہ وہاں کی سالانہ کپاس کی پیداوار سے ہوتا ہے۔ 1/k/m/b