ٹی آر ایس حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ناکام

   

جگتیال میں منعقدہ پروگرام سے ایم ایل سی جیون ریڈی کی مخاطبت
جگتیال /6 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع میں کانگریس پارٹی کی جانب سے وانی نگر علاقہ میں جھنڈا تہوار کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ہائی کمان کی ہدایت پر بلدیہ انتخابات کے پیش نظر ریاست تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں جھنڈا تہوار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ٹی جیون ریڈئ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے 6 سال میں کچھ نہیں کیا ۔ ٹی آر ایس حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ناکام ہوچکی ہے ۔ 30 سال قبل کرنٹ ، پانی ، دواخانے ، کالج اور روڈس بھی نہیں تھے ۔ 100 بیڈ والا ہاسپٹل ڈگری کالج کا قیام پانی کی سہولت عوام کو فراہم کرنے کا کانگریس پارٹی کارنامہ ہے آبادی میں اضافہ کے لحاظ سے سڑکوں کو کچھ حد تک کشادہ کرتے ہوئے آئے ہمارے تعمیر کردہ سڑکوں پر ہی سب چل رہے ہیں ۔ 6 سال میں ٹی ار ایس حکومت کی جانب سے ترقی کے کام بتلانے کا مطالبہ کیا ۔ آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی جانب سے عمل میں لائے گئے 104، 108 ایمبولنس راجیو آروگیا شری اسکیم وظائف کی تقسیم کانگریس پارٹی نے اقدامات کئے ۔ کے سی آر عوام کو گمراہ کن باتوں سے ریاست کو قرض کے بوجھ کے حوالے کرنے والی ریاستی حکومت کیا کر رہی ہے بتانے کامطالبہ کیا ۔ ڈبل بیڈروم مکانات کب اعلان کرے گی کانگریس حکومت اندراماں مکانات عوام کو حوالے کی آج اس میں کئی بے گھر خاندان زندگی گذر بسر کر رہے ہیں اور کہا کہ حکومت کی جانب سے کتنے بے گھر افراد کو ڈبل بیڈروم حوالے کئے گئے بتلانے کی بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ آج پروفسیر جیاشنکر کی یوم پیدائش اور تلنگانہ ریاست کے قیام کیلئے جو تحریک اور جدوجہد کئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ جگیتال شہر میں پانی کا مسئلہ کبھی پیش نہ آنے آج سے تیس سال قبل دھرما سمندر کو خشک نہ ہونے ہمیشہ زخیر آب رہنے کانگریس پارٹی نے اقدامات کیا ۔ ایس آر پی پی کنال سے پانی کو دھرما سمندر ذخیرہ آب میں ہر سال موسم گرما میں پانی منتقل کیاگیا ۔ آج مشن بھگیرتا کے نام پر پانی سربراہ کرنے کے بلند بانگ دعوی کرنے والی ٹی آر ایس حکومت ریاست کو قرض میں ڈال دینے کا الزام لگایا ۔ اس موقع پر سابقہ بلدیہ چیرمین وجیہ لکشمی اور بنڈہ شنکر سابقہ کونسلرس انیتا سرینواس سریتا اور دیگر موجود تھے ۔