ٹی آر ایس رکن اسمبلی استعفیٰ دیں یا چیف منسٹر معطل کردیں

   

رکن پارلیمنٹ وینکٹ ریڈی اور سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا کا مطالبہ

حیدرآباد۔6۔ جنوری (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا نے ٹی آر ایس رکن اسمبلی وی وینکٹیشور راؤ سے فی الفور استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر رکن اسمبلی استعفیٰ نہ دیں تو چیف منسٹر کو پارٹی سے معطل کرنا چاہئے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ رکن اسمبلی کے فرزند کی ہراسانی کے سبب پالونچہ میں ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی۔ رکن اسمبلی کے فرزند نے انتہائی غیر اخلاقی اور غیر مہذب رویہ اختیار کرتے ہوئے سماج کا سر شرم سے جھکادیا ہے ۔ مسائل کے حل کیلئے جنسی ہراسانی باعث شرم ہے۔ وینکٹ ریڈی نے کہاکہ رکن اسمبلی کے فرزند کا یہ معاملہ نیا نہیں ہے۔ گزشتہ کئی برسوں میں وہ اس طرح معاملات میں ملوث رہ چکے ہیں۔ وینکٹ ریڈی نے راگھویندر راؤ کے جرائم کی جانچ کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ رکن اسمبلی کو عہدہ پر برقراری کا اخلاقی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی جان بوجھ کر اپنے فرزند کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اقتدار کی آڑ میں جس طرح بدعنوانیاں اور جرائم کا ارتکاب کیا جارہاہے، اس پر فوری قابو پانے کی ضرورت ہے۔ ر