ٹی آر ایس رکن راجیہ سبھا کیخلاف الیکشن کمیشن سے شکایت

   

حیدرآباد۔/27 جولائی، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا پارتھا سارتھی ریڈی کیخلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی گئی ہے۔ یادادری بھونگیر ضلع سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی شکایت میں کہا کہ رکن راجیہ سبھا نے الیکشن کمیشن کو داخل کردہ حلفنامہ میں ان کے خلاف موجود کریمنل کیسس اور انکم ٹیکس دھاوؤں کا ذکر نہیں کیا ہے۔ ضلع میں ان کی فارما کمپنی کے سبب 15 گاؤں متاثر ہورہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں پولیوشن کنٹرول بورڈ سے شکایت کی گئی ہے۔ر