ٹی آر ایس میدک کی تشکیل جدید، منتخب قائدین کو تہنیت

   

میدک۔ٹی آر ایس میدک ٹاؤن کے تنظیمی انتخابات اور اس کے محاذی گروپس کے مختلف ونگس کے تازہ انتخابات رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی کی زیر نگرانی ٹاؤن کے دوارکا فنکشن ہال میں منعقدہ ایک اجلاس میں عمل میں آئے۔ صدر ٹاؤن ٹی آر ایس کی حیثیت سے موجودہ صدر ایم گنگا دھر کو با اتفاق آراء منتخب کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ گنگادھر علحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک میں ایم ایل اے پدما دیویندر کے ہمراہ احتجاج میں ہمیشہ شامل ہوا کرتے تھے۔ گنگا دھر سابق میں بلدیہ کونسلر اور معاون رکن بھی رہ چکے ہیں۔ بحیثیت صدر انہوں نے مسلسل تیسری مرتبہ منتخب ہوتے ہوئے اپنی ہٹ ٹرک بنائی۔ اسی طرح بحیثیت جنرل سکریٹری موجودہ قائد جی کشٹا گوڑ سابق کونسلر کا انتخاب عمل میں آیا اور بحیثیت نائب صدر مسرز کے گنیش، محمد مظفر، کے ملیشم، ترجمان ٹی آر ایس میدک بٹی اودئے کمار، بحیثیت آرگنائزنگ سکریٹری مسٹر ایس راجو، بحیثیت جوائنٹ سکریٹری مسرز جی شنکر، محمد معز پاشاہ، پبلسٹی سکریٹریز کیلئے مسرز جی سرینواس، سریش، وائی سریدھر یادو سابق کونسلر، بحیثیت خازن موچی کشن اور بحیثیت ارکان عاملہ ایچ ڈی ملیشم، ایس کرشنا، درگا سائلو، سی ایچ شنکر، ایم رمیش گوڑ سابق کونسلر اور سی ایس ششی دھر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اس اجلاس میں صدر نشین بلدیہ ٹی چندرا پال،نائب صدر نشین اے ملیکارجن گوڑ، دیگر قائدین راگی اشوک، چنتلا نرسملو، سید عمر محی الدین، مجیب الدین، محمد حسین، محمد عامر، ایم اے سلام، لنگا ریڈی، کرشنا ریڈی کونسلر جی کرشنا مارکٹ ، وشوم کونسلر، آر کے سرینواس کونسلر، ایم مدھو سدن راؤ، جئے راج کونسلر، لکشمی نارائن گوڑ کونسلر، پربھو ، جی کشور، درگا پرساد، محمد سمیع الدین کونسلر کے علاوہ دیگر قائدین شریک تھے۔ بعد ازاں منتخب قائدین کی گلپوشی و شال پوشی عمل میں آئی۔