ٹی آر ایس ووٹ اور نشستوں کیلئے کام نہیں کرتی

   

ریاست کی ترقی اور سماجی بہبود کو اولین ترجیح: کے ٹی آر
حیدرـآباد۔ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ووٹ اور نشستوں کیلئے کام نہیں کرتی بلکہ عوامی خدمات اور سماجی بدلاؤ کیلئے کام کرتی ہے۔ ریکگنائزڈ اسکولس مینجمنٹ اسوسی ایشن حیدرآباد کے زیر اہتمام کرسپانڈنٹس ،ٹیچرس کا جل وہار میں اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے یہ بات بتائی ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر سرینواس یادو، سبیتا اندرار یڈی، ٹی آر ایس کی امیدوار سرابی وانی دیوی کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ لاک ڈاؤن جیسے دن آنے کی کسی کو امید نہیں تھی سب کچھ بند کرکے گھر میں بند رہنے کی بھی کسی نے توقع نہیں کی تھی۔ گذشتہ سال مارچ میں پیش کردہ بجٹ ایک لاکھ 80 ہزار کروڑ کا بجٹ پیش کیا گیا۔ بجٹ پیش کرنے کے چوتھے دن ہی کورونا کی وجہ سے اسمبلی اجلاس کو درمیان میں روک دیا گیا۔ کورونا بحران سے ریاستی حکومت کو 52 ہزار کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ تلنگانہ کی تشکیل پر چند لوگوں نے گمراہ کن تشہیر کی ہے۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 6 سال کے دور میں کئی مسائل کی یکسوئی کی گئی۔ برقی کے نقصانات پر قابو پالیا گیا ہے ۔ پینے کے پانی کا مستقل حل دریافت کیا گیا۔ حکومت نے سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے کئی اسکیمات کو متعارف کرایا۔ ریزیڈنشیل اسکولس قائم کرتے ہوئے لاکھوں طلبہ کو کارپوریٹ طرز کی مفت تعلیم قیام و طعام کا انتظام کیا جارہا ہے۔ بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے طلبہ کو اسکالر شپس دی جارہی ہے۔ 6 سال میں ایک لاکھ32 ہزار ملازمتیں فراہم کی گئیں ۔