ٹی آر ایس کا قبضہ ہوگا۔ بی جے پی کے موقف پر متضاددعوے

,

   

جی ایچ ایم سی انتخابات کے ایگزٹ پولس

مجلس کی نشستوں کی تعداد میں معمولی کمی کا امکان ۔ کانگریس کی کارکردگی انتہائی ناقص ہوسکتی ہے

حیدرآباد۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے انتخابات میں تلنگانہ راشٹر سمیتی کی نشستوں میں کمی کے باوجود واضح اکثریت حاصل ہوگی۔ جی ایچ ایم سی کے انتخابات کے مختلف ایگزٹ پولس میں صاف تصویر پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹی آر ایس کو نمایاں اکثریت حاصل ہوگی ۔ ایگزٹ پولس میں مجموعی اعتبار سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی بلدی نشستوں میں اضافہ کی پیش قیاسی کی گئی جبکہ مجلس کی نشستوں میں معمولی کمی کا دعوی کیا گیا ہے جبکہ کانگریس کی 5نشستوں پر کامیابی کے دعوے کئے گئے ہیں۔ سی پی ایس نامی ایجنسی کے سروے میں دعوی کیا گیا ہے کہ تلنگانہ راشٹر سمیتی کو 82تا96 نشستوں پر کامیابی کا امکان ہے جبکہ بی جے پی 12تا20 نشستوں پر کامیابی ہوسکتی ہے ۔ مجلس کو 32 تا 38 نشستوں پر کامیابی مل سکتی ہے۔جبکہ کانگریس کو 3 سے 5 نشستوں پر کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ایچ ایم آر کے اگزٹ پول کے مطابق ٹی آر ایس کو 65تا70نشستوں پر کامیابی ملے گی ۔ جبکہ بی جے پی کو 27سے 31نشستوں پر کامیابی کا امکان ہے ۔ مجلس کو ایچ ایم آر کے اگزٹ پول کے مطابق 35تا40 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی اور کانگریس 3 تا 6 نشستوں پر کامیاب ہوگی جبکہ صفر تا 3 دیگر کے انتخاب کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ پیوپلزپلس کے اگزٹ پول میں دعوی کیا گیا ہے کہ 68تا78 بلدی حلقوں پر ٹی آر ایس کو کامیابی حاصل ہوگی جبکہ 25تا35 حلقوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کامیاب ہوگی اسی طرح مجلس کے متعلق کہا گیا ہے کہ 38تا42 نشستوں پر اس کی کامیابی کا امکان ہے۔

کانگریس کو ایک تا 5نشستوں پر کامیابی کا امکان ہے ۔ آرا نامی ادارہ کے اگزٹ پول میں ٹی آر ایس کو 78نشستوں پر کامیابی کے امکان ظاہر کئے گئے ہیں جبکہ بی جے پی کو 28 نشستوں پر کامیابی کا دعوی کیا گیا ہے ‘ مجلس کو 41 نشستوں پر کامیابی کا دعوی کیا گیا ہے اور کانگریس کو 3نشستوں پر کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ تھرڈ ویژن نے جو اگزٹ پول جاری کیا ہے اس میں تلنگانہ راشٹرسمیتی کو 95تا101 نشستوں پر کامیابی کا دعوی کیا گیا ہے جبکہ مجلس کو 35تا38 نشستوں پر کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو 5تا12 نشستوں پرکامیابی حاصل ہوگی اور کانگریس کو ایک نشست کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے۔ پلس ٹوڈے کے اگزٹ پولس میں ٹی آر ایس کو 86تا90 ‘ مجلس کو 34 تا 38 ‘بی جے پی کو 18تا20 اور کانگریس کو 1 تا 2 نشستوں پر کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔بیلی فل آئیڈیا کے اگزٹ پول میں کہا گیا کہ ٹی آر ایس کو 65تا75 ‘ مجلس کو 35تا40‘ بی جے پی کو 20تا25اور کانگریس کو 6تا10 نشستوں پر کامیابی کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔مجموعی اعتبار سے تمام اداروں نے تلنگانہ راشٹر سمیتی کو کچھ نشستوں پر نقصان کے باوجود بلدیہ حیدرآباد میں سب سے بڑی پارٹی اور مئیر بنانے کی اہل قرار دیا ہے ۔