ٹی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کرنے پدیاترا کا آغاز۔ شرمیلا کا دعویٰ

   

تلنگانہ میں مسائل نہ ہونے کا ثبوت پیش کرنے پر ناک زمین پر رگڑنے تیار

حیدرآباد۔ 20 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ وائی آر ایس پارٹی کی سربراہ شرمیلا نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کے گھمنڈ و تکبر کو چور چور کرنے اور خاندانی حکومت کا خاتمہ کرنے کے لئے وہ آج سے پدیاترا کا آغاز کرچکی ہیں۔ ریاست میں مسائل نہ ہونے کا ثبوت پیش کرنے پر وہ زمین پر ناک رگڑنے کے لئے بھی تیار ہیں۔ چیوڑلہ سے پدیاترا کا آغاز کرنے سے قبل جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وائی ایس شرمیلا نے کہا کہ وہ اپنے والد آنجہانی راج شیکھر ریڈی کے ادھورے کاموں کی انجام دہی کیلئے نئی سیاسی پارٹی تشکیل دے چکی ہیں۔ 18 سال قبل میرے والد نے چیوڑلہ سے پدیاترا کا آغاز کیا تھا۔ وہ بھی اپنے والد کی تقلید کرتے ہوئے چیوڑلہ سے پدیاترا کا آغاز کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر وعدوں کو نبھانے میں پوری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ وہ ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں کا احاطہ کریں گی۔ عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے ٹی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کرنے تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گی۔ کانگریس کے بھی وہ ٹکڑے ٹکڑے کرکے رہیں گیں۔ انہوں نے کہا کہ 7 سال کے دوران کئی کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ 30 ہزار لوگوں کو ملازمتوں سے بیدخل کیا گیا ہے۔ ریاست میں سینکڑوں بیروزگار نوجوان خودکشی کرچکے ہیں۔ نوٹیفکیشن کی عدم اجرائی سے تعلیم یافتہ کئی نوجوان حمالی کا کام کررہے ہیں۔ تلنگانہ میں 1.91 لاکھ سرکاری جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ حکومت کی جانب سے ریاست میں مسائل نہ ہونے کا ثبوت پیش کرنے پر وہ زمین پر اپنی ناک رگڑنے کے لئے تیار ہیں۔ تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی بلیک میلر ہیں۔ کے سی آر کی بدعنوانیوں کا ثبوت ہونے کا دعویٰ کرنے والی بی جے پی ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے۔ وجئے اماں نے جھنڈا لہرا کر اپنی دختر شرمیلا کی پدیاترا کا آغاز کیا۔ اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف شرمیلا سے ہی سنہرا تلنگانہ ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شرمیلا ضدی ہے، وہ جو کرنا چاہتی ہے تمام رکاوٹوں کے باوجود اس کو پورا کرتی ہیں۔ ن