ٹی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کرنے کا بی جے پی کو چیلنج

   

مرکز میں بی جے پی کی حکومت بھی نہیں رہے گی، چیف منسٹر کے سی آر کا انتباہ

حیدرآباد ۔ 2 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے بی جے پی کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو ٹی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کرنے کا چیلنج کیا۔ جل وہار میں منعقدہ پروگرام کے دوران چیف منسٹر نے کہا کہ بی جے پی ملک میں سازش کرتے ہوئے غیر بی جے پی حکومتوں کو اقتدار سے بیدخل کررہی ہے۔ انہوں نے مہاراشٹرا کا نام لئے بغیر کہا کہ بی جے پی کے چند قائدین تلنگانہ میں بھی مہاراشٹرا جیسی صورتحال پیدا کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں جس سے وہ ڈرنے گھبرانے والے نہیں ہے۔ اگر بی جے پی تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو اقتدار سے بیدخل کرتی ہے تو ٹی آر ایس بھی بی جے پی کو مرکز سے بیدخل کردے گی۔ کے سی آر نے کہا کہ ہم جمہوری اقدار اور ریاستوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر مرکز کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔ مرکزی حکومت نے اپنے حامی صنعتکاروں کی بدعنوانیوں کو چھپا کر رکھا ہے۔ ٹی آر ایس کے پاس تمام ثبوت موجود ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی نے جو بے قاعدگیاں اور بدعنوانیاں کی ہیں، اس کا بھی سارا ثبوت موجود ہے جس کو ٹی آر ایس بہت جلد منظرعام پر لائے گی۔ انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ اگر حکومت کرنے میں پریشانی ہورہی ہے تو فوری مستعفی ہوجائے۔ن