ٹی آر ایس کے اہم قائدین کو نامزد عہدے فراہم کرنے کا مطالبہ

   

نظام آباد :4؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متحدہ ضلع میں ٹی آرایس کے اہم قائدین کو نامزد عہدہ فراہم کئے جانے کی بھی ان دنوں افواہیں گرم ہے اور اہم قائدین ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر ، چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو ، سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا سے بھی ملاقات کرتے ہوئے پارٹی سے وابستگی کے بارے میں واقف کراتے ہوئے اس مرتبہ نامزد عہدہ فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ریاستی سطح پر کارپوریشن عہدہ کے علاوہ مارکٹ کمیٹی کے چیرمین ، لائبریری چیرمین کے عہدہ فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے دوسر ی مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد متحدہ ضلع کے اہم قائدین کو نامزد عہدہ فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا اسمبلی انتخابات سے قبل یہ اہم قائدین چیف منسٹر سے رجوع ہوتے ہوئے ٹکٹ کا مطالبہ کیا تھا لیکن موجودہ ارکان اسمبلی کو برقرار رکھنے اور ٹکٹ دینے کی وجہ سے اہم قائدین کو نامزد عہدہ فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور اسی کے تحت ضلع پریشد چیرمین کی حیثیت سے وٹھل رائو کو ضلع پریشد چیرمین کی حیثیت سے نامزد کیا تھا ضلع کے کئی اہم قائدین کارپوریشن کے عہدہ کے منتظر ہے جس کی وجہ سے یہ وقتاً فوقتاً چیف منسٹر اور کے ٹی آر ، کویتا سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مناسب عہدہ فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور میونسپل انتخابات کے پیش نظر پارٹی اس بارے میں فکر مند نظر آرہی ہے ۔