حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس کے استحکام پر ہائی کمان نے توجہ مرکوز کی ہے۔ نئی دہلی میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اجلاس منعقد کیا جس میں انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور، صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی ، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا اور ایم پی اتم کمار ریڈی نے شرکت کی ۔ ریاست کی سیاسی صورتحال و انتخابی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ناراض رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کے مخالف ہائی کمان بیانات کا سخت نوٹ لیا گیا۔ قائدین نے راج گوپال ریڈی کے معاملہ میں انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اختیار کی ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں عنقریب کانگریس میں ٹی آر ایس سے کئی قائدین شامل ہونگے ۔ ریاست میں پارٹی کا موقف مستحکم ہوگا۔