ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی جیون ریڈی کورونا سے متاثر

,

   

حیدرآباد: ٹی آر ایس کے ایک اور رکن اسمبلی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ نظام آباد سے تعلق رکھنے والے یہ تیسرے رکن اسمبلی ہیں جو کورونا کا شکار ہوئے ۔ نظام آباد آرمور اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے اے جیون ریڈی نے ابتدائی علامات کے بعد ٹسٹ کروایا تھا جو پازیٹیو نکلا۔ ڈاکٹرس نے انہیں ہوم کورنٹائن کا مشورہ دیا ہے اور علاج جاری ہے ۔ جیون ریڈی کی حالت مستحکم ہے ۔ ان سے قبل نظام آباد رورل اور نظام آباد اربن حلقوں کی نمائندگی کرنے والے باجی ریڈی گوردھن اور بی گنیش گپتا کورونا متاثر ہوئے ۔ دونوں کا کارپوریٹ ہاسپٹل میں علاج کیا گیا۔ باجی ریڈی گوردھن کے علاوہ ان کی اہلیہ بھی متاثر ہوئیں۔ گنیش گپتا صحت یابی کے باوجود ہوم آئسولیشن میں ہیں۔