ٹی آر پی اسکام۔ ارنب گوسوامی کی سابق سی ای او بی آر سی سے واٹس ایپ چیاٹ ان لائن لیک

,

   

منظرعام پر آنے والے اسکرین شاٹس میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوسوامی پارتھو گپتا کو وزیر اعظم دفتر کی جانب سے مدد کا بھروسہ دلارہے ہیں


براڈکاسٹ ایوڈینس ریسرچ کونس کے سابق چیف ایکزیکٹیو افیسر پارتھو گپتا اور ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کے درمیان میں واسٹ ایپ پر ہوئی بات چیت کے500صفحات پر مشتمل ایک دستاویز انٹرنٹ پر تیزی کے ساتھ گشت کررہا ہے۔

اس دستاویز کا پہلا صفحہ یہ بتارہا ہے کہ ممبئی پولیس کی جانب سے پارتھو گپتا کے خلاف دائر چارج شیٹ کی یہ اسکین کاپی ہے۔

ممبئی پولیس نے پارتھو گپتا کو جاری ٹی آر پی اسکام میں گرفتار کیاتھا جس کو ممبئی مجسٹریٹ نے جنوری میں ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔

اس دستاویز کے ساتھ گوسوامی اور گپتا کے درمیان میں مبینہ بات چیت کے اسکرین شاٹس بھی کافی تیزی کے ساتھ وائرل ہورہے ہیں۔منظرعام پر آنے والے اسکرین شاٹس میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوسوامی پارتھو گپتا کو وزیر اعظم دفتر کی جانب

سے مدد کا بھروسہ دلارہے ہیں


https://twitter.com/abhijeet_dipke/status/1349960068653989889?s=20
https://twitter.com/abhijeet_dipke/status/1349960803093422080?s=20


دونوں کی بات چیت میں گپتا کا گوسوامی سے استفسار ہے کہ پی ایم او کے ساتھ قابل بھروسہ مقام دلانے میں مدد کریں۔

اس کے علاوہ بات میں وہ بھی برسراقتدار پارٹی قائدین کو مشورہ دینے کو کہہ رہے ہیں کہ ٹیلی کام اتھاریٹی آف انڈیا(ٹی آر اے ائی) کو بند کریں تاکہ گھر وں میں ٹی آر پی کا اندازہ لگانے کے لئے نصب کئے جانے والے سافٹ ویر پر مشتمل نئے عصری طریقہ کار کو روبعمل لانے سے روکنے کاکام کریں

۔دیگر بات چیت جو دستاویزات کے ذریعہ سامنے ائی ہے اس میں ساتھی صحافیوں جیسے رجت شرما اور ناویکا کمارپر مشتمل ہے۔ مبینہ منظرعام پر آنے کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگارنب ایکسپوز ٹرینڈ کرنے لگا

جب سوشیل میڈیا پر مذکورہ بات چیت وائرل ہورہی تھی اسی وقت میں ممبئی ہائی کورٹ ارنب گوسوامی کے خلاف ممبئی پولیس کی جانب سے ٹی آر پی اسکام معاملے میں سنوائی کررہا تھا۔

مذکورہ سنوائی کے دوران سینئر وکیل ہریش سالوے جو اے آر جی اؤٹ لیر میڈیا(ریپبلک کے پس پردہ کمپنی) اور کپل سبل جو ممبئی پولیس کی نمائندگی کررہے ہیں کے درمیان لفظی جھڑپ پیش ائی ہے۔

لائیولاء کے بموجب مذکورہ درخواست گذار اے آرجی نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کو نافذ کرنے کی ایک دردخواست دائر کی ہے۔ٹی آر پی چھیڑ چھاڑ کے متعلق ای ڈی نے اس سے قبل منی لانڈرنگ کی ایک شکایت درج کرائی تھی۔

سالوے نے استدلال کیاہے کہ ای ڈی اور ممبئی پولیس کی جانچ میں تضاد ہے تو اس نتیجہ پر پہنچاجاسکتا ہے کہ ممبئی پولیس نے ارنب گوسوامی کے خلاف بدسلوکی کی ہے۔

وکیل کپل سبل نے اس معاملے میں ای ڈی کو گھسیٹنے پر اعتراض جتایا۔ سبل نے کہاکہ ”تمہارا جوش وخروش زیادہ واضح کیو ں ہے؟ یقینا تم اس کی حمایت کررہے ہیں“۔