ٹی ایس کوویڈ ہاسپٹلس میں 90 فیصد سے زائد بیڈس خالی

   


حیدرآباد :۔ تلنگانہ میں کوویڈ 19 مریضوں کا علاج کرنے والے سرکاری دواخانوں میں 90 فیصد سے زیادہ بیڈس خالی ہیں کیوں کہ اس وباء سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی ہوتی جارہی ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات کہی ۔ کوویڈ 19 مریضوں کا علاج کرنے والے 61 سرکاری دواخانوں میں دستیاب 8,561 بیڈس میں منگل کو 7803 بیڈس خالی تھے ۔ ان دواخانوں میں صرف 758 لوگ ہی زیر علاج ہیں ۔ اسی طرح کوویڈ 19 مریضوں کا علاج کرنے والے 220 خانگی دواخانوں میں صرف 1,304 بیڈس پر ہی مریض ہیں ۔ 8,470 بیڈس میں 7,166 خالی تھے ۔ ریاست میں 7696 ایکٹیو کیسیس میں 5634 کوارینٹائن تھے ۔ ریاست میں اس کے باعث شرح اموات قومی سطح کے اوسط 1.5 فیصد کے مقابل 0.53 فیصد رہی ۔ ڈائرکٹر آف پبلک ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کے مطابق 44.96 فیصد اموات کوویڈ 19 کے باعث ہوئیں اور باقی 55.04 فیصد دوسری بیماریوں سے ہوئیں ۔ تلنگانہ میں کوویڈ 19 سے صحت یاب ہونے کی شرح 96.65 فیصد ہے ۔ ریاست تلنگانہ کے لیے روزانہ ٹسٹنگ کا نشانہ فی یوم 5,600 ہے جو ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) کے نشانہ کی مطابقت میں ہے ۔۔