ٹی ایس ۔ پی ای سیٹ کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد 30 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ فزیکل ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ پی ای سیٹ ) 2022 کیلئے رجسٹریشن اور آن لائین درخواست بغیر کسی جرمانہ کے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 12 اگسٹ تک توسیع کردی گئی ہے ۔ انٹرمیڈیٹ اور ڈگری طلبا جنہوں نے کامیابی حاصل کرلی ہے یا پھر سال آخر کے امتحان دے رہے ہوں وہ ویب سائیٹ https://pecet.tsche.ac.in پر آن لائین در خواست داخل کرسکتے ہیں ۔