ٹی ایم سی اور عآپ سے اتحاد کی نئی کوشش کرے گی کانگریس

,

   

نئی دہلی۔پلواماں دہشت گرد حملے کے بعد سے بیاک فوڈ پرچل رہی اپوزیشن پارٹیوں نے عام انتخابات سے قبل دوبارہ سونچنے کافیصلہ لیاہے۔ کانگریس کی مغربی بنگال میں ٹی ایم سی اور دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے راستے کھلے رکھنے کی بات پر اتفاق ہوا ہے لیکن یوپی میں ابھی بھی کوئی وسعت ملتی نہیں دیکھائی دے رہی ہے ‘ جہاں پر ایس پی ‘ بی ایس پی اورکانگریس الگ الگ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

چہارشنبہ کو اپوزیشن دلوں کی میٹنگ میں کانگریس سے مثبت پہل کرنے کی مانگ علاقائی پارٹیوں نے کی۔راہول گاندھی نے نئے طریقے سے ان پارٹیوں سے اتحاد کی بات مانی ہے ۔ راہول گاندھی نے مغربی بنگال اور دہلی دونوں ریاستوں کی پارٹیوں سے اتحاد کے خلاف علاقائی یونٹ ہے ۔

اس پر باقی پارٹیوں کے لیڈروں نے کانگریس او رباقی پارٹیوں کے لئے بھی اس کو خودکشی کرنے والا قدم بتایا ۔

اس کے بعد راہول گاندھی نے دونوں پارٹیوں کے علاقائی یونٹ سے بہت ربط کی بات کہی۔ذرائع کے مطابق اس کے بعد ممتا بنرجی او رراہول گاندھی کی علیحدہ ملاقات ہوئی ۔

اس میں ٹی ایم سی نے ریاست میں کانگریس کے سامنے 42سیٹوں پر مقابلہ کا فارمولہ بھی پیش کیا۔ دہلی میں بھی سا ت سیٹوں پر مقابلے کے لئے عام آدمی پارٹی سے نئے طریقے کی پہل کرنے پر راہول گاندھی نے اتفاق جتایا۔

ذرائع کے مطابق کانگریس کی مرکزی قیادت دونوں ریاستوں میں اتحادکے لئے تیار ہے۔