ٹی 20کرکٹ میں 10ہزار رن بنانے والے تیسرے کھلاڑی بنے والے شعیب ملک کے لئے ثانیہ مرزا کا ٹوئٹ”بہت فخر“ ہے

,

   

دس ہزار ٹی 20رن بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی
نئی دہلی۔ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اورپاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ٹی 20کرکٹ میں 10,000رن بنانے والے تیسرے کھلاڑی بننے پر ٹوئٹر کے ذریعہ اپنے خیالات شیئر کئے ہیں۔

ثانیہ مرزا کے خیالات

انہوں نے لکھا کہ”طویل انتظار‘ صبر‘ سخت محنت‘ قربانی اور یقین‘ شعیب ملک‘ تم پر بہت فخر ہے“۔

پاکستانی قومی ٹی 20کپ میں خیبر پختون کے لئے 74رن بنانے کے بعد مذکورہ 38سالہ کھلاڑی نے ایک سنگ میل طئے کیاہے۔

راولپنڈی میں بلوچستان کے خلاف کھیلے گئے اس میاچ میں ملک نے 8چوکو اور 2چھکوں کی مد د سے 44گیندوں میں یہ اسکور تیار کیاہے۔

تاہم یہ کافی ثابت نہیں ہوا کیونکہ ان کی ٹیم چھ وکٹوں سے یہ میاچ ہارگئی ہے

ٹی 20کرکٹ میں شعیب ملک کا کیریر
ٹی 20کرکٹ کے کیریر میں شعیب ملک نے 10,027رن بنائے ہیں۔

کم وقت کے اس کھیل میں 10,000رن بنانے والے سب سے پہلے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے کریس گیل تھے جبکہ دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے ہی کیرون پولارڈ ہیں۔

گیل نے اب تک 13296رن بنائے ہیں جبکہ پولارڈ10370رن بنا چکے ہیں۔

سال2005میں سیال کوٹ اسٹالینس کے ساتھ اپنے کھیل کی شروعات کے بعد سے اب تک ہندوستانی ٹینس کھلاڑی کے شوہر شعیب ملک 395ٹی 20میاچس کھیلے ہیں اور ان کا اوسط37.41ہے۔

انہوں نے اب تک62نصف سنچریاں اور 148وکٹ بھی لئے ہیں۔ سابق پاکستانی کپتان نے اپنے ملک کے لئے 116ٹی 20میاچس بھی کھیلے ہیں اور 2335رن بنائے۔

ٹی وی انٹرنیشنل کھیل میں وہ سب سے زیادہ اسکور بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں‘

ان سے پہلے نیوز لینڈ کے مارٹن گوپتل کا نام آتا ہے جنھوں نے 2536رن بنائے جبکہ دوسرے نمبر پر ہندوستان کے روہت شرما جنھوں نے 2773رن بنائے

اور پہلے نمبر پر ویراٹ کوہلی ہیں جنھوں نے 2794رن اپنی ٹیم کے لئے بنائے ہیں