پائے چنے کا قورمہ

   

اجزا:بکرے کے پائے 12 عدد (صاف کئے ہوئے)،نمک حسب ذائقہ، چنے (اُبال کر گلا لیں) ایک پاؤ، پیاز (سلائسز کاٹ لیں) ایک کپ، لہسن (چھیل لیں) ایک پوتھی، ہلدی پاؤڈرآدھا چائے کا چمچہ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈرآدھا چائے کا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے، دہی دو کھانے کے چمچے، تیل آدھا کپ، ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) تھوڑا سا، ادرک (لمبی کٹی ہوئی) تھوڑی سی۔
ترکیب :پائے اچھی طرح سے صاف کروا لیں لیکن گھر پر بھی اچھی طرح صاف کر کے دھو لیں کیونکہ اکثر تھوڑے بہت بال صاف کرنے پر بھی پائیوں کے ساتھ لگے ہوتے ہیں تو ان کو صاف کر لیں۔اب ایک دیگچی میں پائے، پیاز، لہسن ، ہلدی ، نمک ، زیرہ اور تھوڑا سا گرم مسالہ پاؤڈر ڈال کر تقریباً دو سے ڈھائی لیٹر پانی ڈالیں اور ایک اُبال آنے کے بعد ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پائے گل جائیں اور تقریباً دو سے تین کپ پانی رہ جائے تو آگ سے ہٹا لیں۔ اب ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اس میں دہی، لال مرچ ، نمک(تھوڑا سا) ڈال کر بھونیں۔ اس میں پائے ڈال کر بھونیں اچھی طرح بھون کر چنے ڈال کر بھونیں اس کے بعد اس میں یخنی ڈال دیں۔ حسب پسند شوربہ بنا کر گرم مسالہ چھڑک دیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر ہرا دھنیا اور ادرک چھڑک دیں۔ گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔