پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی حکومت کو شکست دینے کا مشورہ

   

کاغذ نگر میں سی پی ایم کی شعور بیداری مہم، وینکٹ راملو کا خطاب
کاغذ نگر۔ 26 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں سی پی ایم کی جانب سے انتخابات سے متعلق شعور بیداری مہم کے طور پر ضلع سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سی پی ایم اسٹیٹ رکن آربی ائی وینکٹ راملو نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ جلسے کی صدارت سی پی ایم ڈسٹرکٹ سیکریٹری راجنا کی۔ اس موقع پر شرکت کرنے والے مہمانوں میں سی پی ایم ڈسٹرکٹ سکریٹری راجنا، کوٹا سرینواس، منجم سرینواس، دیناکر، منجم انند کے کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے، اس موقع سی پی ایم کارکنوں اور عوامی انتخابی ضلع سطح کا شعور اجلاس سیخطاب کرتے ہوئے سی پی ایم اسٹیٹ رکن ار بی ائی وکٹ راملو نے کہا کہ انے والے پارلیمانی انتخابات میں ہر حالت میں مرکزی بی جے پی حکومت کو شکست دینے کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے سے ہی ہندوستان میں سیکولرزم باقی رہے گا اور ہندوستان کی ازادی برقرار رہے گی، اس لیے فرقہ پرست بی جے پی پارٹی اور پارٹی کے ساتھ ملے ہوئے تمام فرقہ پرست پارٹیوں کو انتخابات کے ذریعہ شکست دیتے ہوئے ہندوستان کے دستور کی حفاظت کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارٹی کے 10 سال دور حکومت میں میں بے روزگاری میں دن بدن اضافہ ہوتا گیا ہے اور ہندوستان میں فرقہ پرستی کو بڑھا ہوا دیتے ہوئے ہندو مسلم کے نام پر ووٹ حاصل کیا جا رہا ہے، اس لیے ہر ووٹر کو اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھ کر ووٹ کی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے فرقہ پرست بی جے پی پارٹی کو شکست دیتے ہوئے سیکولر پارٹی کے حق میں ووٹوں کا استعمال کرنے کا عوام کو مشورہ دیا تھا۔