پارلیمانی انتخابات کے قریب بی آر ایس کو جھٹکہ

   

شادنگر کونسلر کرشنا وینی اور کتور منڈل نائب ایم پی پی شوبھا لنگم کی کانگریس میں شمولیت

شادنگر 27 / مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پارلیمانی انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں ویسے ویسے ہی بی آر ایس پارٹی کے قائدین ایک کے بعد ایک کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ روز بروز بی آر ایس پارٹی کو جھٹکا لگتا ہی جا رہا ہے۔ شادنگر مونسپلٹی کے 5 ویں وارڈ کونسلر کرشنا وینی اور ان کے شوہر ڈاکٹر دلیپ چندرا نے آج کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ شادنگر ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو کانگریس پارٹی کا کھنڈوا پہناتے ہوئے کانگریس پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ اس پروگرام میں محمد علی خان بابر ، راگھونائک، بلاک کانگریس صدر بلراج گوڑ، تروپتی ریڈی، بلاک کانگریس نائب صدر راجو اور دیگر موجود تھے۔ اس کے علاوہ شادنگر حلقہ کے کتور منڈل نائب ایم پی پی سوبھا لنگم نائک کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ شادنگر ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر نے بتایا کہ وہ سابقہ زیڈ پی ٹی سی شیام سندر ریڈی کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی سوبھا لنگم نائک نے کہا کہ وہ حکومت کے ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر سابقہ زیڈ پی ٹی سی شیام سندر ریڈی کتور منڈل کانگریس پارٹی صدر ہری ناتھ ریڈی۔ شیکھر گپتا۔ لالو نائک اور دیگر موجود تھے۔