پارلیمانی و مجالس مقامی کے انتخابات کیلئے تیاری کریں

   

میدک میں بی آر ایس کارکنوں کے اجلاس سے سابق وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب

میدک /27 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کارکنوں کو چاہئے کہ کبھی ہمت نہ ہاریں ۔ سیاسی جماعتوں کو ہار اور جیت لگی رہتی ہے ۔ ابھی انتخابات کے نتائج کو لے کر حوصلہ پست نہ ہوں ۔ بلکہ مجوزہ پارلیمانی انتخابات ، مجالس مقامی کے چناؤ لڑنے کی ایک جٹ ہوکر ہمت پیدا کریں ۔ سابق ریاستی وزیر رکن اسمبلی سدی پیٹ ٹی ہریش راؤ نے میدک کے وائس رائے گارڈنس میں میدک اور حویلی گھن پور کے بی آر ایس کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس اجلاس میں وہ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہا کہ نئی کانگریس حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں اور پروگرامس کو بی آر ایس کا مکمل ساتھ و تعاون رہے گا ۔ اگر حکومت عوام دشمن پالیسیوں کو لے کر غلط اقدامات کرے گی ۔ بی آر ایس خاموش نہیں رہے گی ۔ اس اجلاس کی صدارت صدر بی آر ایس ضلع میدک سابق رکن اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی نے کی ۔ ہریش راؤ نے اپنے سلسلہ خطاب میں کہا کہ کارکن پارلیمانی انتخابات اور مجالس مقامی کے انتخابات میں بہتر سے بہتر مظاہرے کیلئے تیاری کریں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ضلع میدک کے دو لوک سبھا حلقوں میدک ، ظہیرآباد پر بی آر ایس کی جیت یقینی ہے ۔ ہریش راؤ نے کانگریس حکومت سے کہا کہ تلنگانہ کی مشہور مندر ایڑوپاٹل کی ترقی کیلئے بی آر ایس حکومت جاری کردہ 100 کروڑ میدک بلدیہ کیلئے جاری کردہ 50 کروڑ فی الفور جاری کرکے عملی اقدامات کریں ۔ ونیز میدک کیلئے منظور شدہ میڈیکل کالج کا سال 2024 سے آغاز کردیں ۔ اس اجلاس کو صدر ضلع بی آر ایس محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی انچارج حلقہ پارلیمان میدک گالی انل کمار ، ایم ایل سی سبھاش ریڈی میاڈم بالکرشنا ، سابق رکن اسمبلی ایم ششی دھر ریڈی کے تروپتی ریڈی نے بھی مخاطب کیا ۔ اس اجلاس میں صدرنشین بلدیہ و نائب صدرنشین بلدیہ مسرز چندرا پال ، ملک ارجن گوڑ ، سابق نائب صدرنشین بلدیہ ، راگی اشوک ، ایم دیویندر ریڈی ، چندرا گوڑ ، سی جئے رام ریڈی ، لاونیا ریڈی ، جے رام ریڈی ، انجا گوڑ ، زبیر مہتاب ، کشن گوڑ ، مانک ریڈی ، سجاتا زیڈ پی ٹی سی کے علاوہ میدک ٹاون اینڈ منڈل حویلی گھن پور منڈل کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔