پارلیمنٹ بجٹ اجلاس سے قبل کل جماعتی اجلاسوں کی طلبی

   

نئی دہلی 27 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر نشین راجیہ سبھا اور اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے پارلیمنٹ بجٹ اجلاس سے قبل کل جماعتی اجلاس طلب کئے ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ بجٹ اجلاس کا 31 جنوری کو انعقاد عمل میں آنے والا ہے ۔ سمترا مہاجن نے 30 جنوری کو اور وینکیا نائیڈو نے 31 جنوری کی صبح کو تمام جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ بجٹ اجلاس وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کا آخری اجلاس ہوگا جبکہ چند ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ وینکیا نائیڈو اور سمترا مہاجن نے پارلیمنٹ کی کارروائی کو پرسکون بنانے اور اپوزیشن جماعتوں سے تعاون طلب کرنے یہ اجلاس طلب کیا ہے ۔