پارٹنر شپ نہ ہونا شکست کی وجہ :ہرمن پریت

   

شارجہ۔ سوپرنوواس کی کپتان ہرمن پریت کور نے ویمنز ٹی20 چیلنج کے فائنل میں ٹریلبلیزرزکے خلاف شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس شکست کے لئے شراکت نہ کر پانا ذمہ دار ہے اور ہدف اتنا بڑا نہیں تھا کہ اسے حاصل نہیں کیا جاسکتا تھا۔ٹریل بلیزرز کی ٹیم کپتان سمرتی مندھانا کی نصف سنچری اننگز کے باوجود آٹھ وکٹ پر صرف 118 رن ہی بنا سکی تھی جواب میں دو مرتبہ کی چمپئن سوپرنوواس کی ٹیم مقررہ20 اوورز میں7 وکٹوں پر102 رنز بنا سکی۔ہرمن پریت زخمی ہونے کے باوجود کریز پر ڈٹی رہیں لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح تک نہیں پہنچا سکیں ۔ہرمن پریت نے کہا کہ چوٹ سنگین نہیں ہے۔