پانچ شخصیات کو بھارت رتن ایوارڈ سے نوازا گیا

   

دو سابق وزراء اعظم کو بعد ازمرگ‘ اڈوانی‘سوامی ناتھن اورکرپوری ٹھاکر شامل
نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کے روز دو سابق وزرائے اعظم (بعد از مرگ) اور بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی سمیت پانچ ممتاز شخصیات کو بھارت رتن سے نوازا۔ جن پانچ شخصیات کو بھارت رتن سے نوازا گیا، ان میں سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کے علاوہ سابق وزراء اعظم چودھری چرن سنگھ اور پی وی نرسمہا راؤ، ممتاز زرعی سائنسدان ایم ایس سوامی ناتھن اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر شامل ہیں۔اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا تھا کہ یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی کہ ہمارے سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔