پانچ ملکوں سے نیوز پرنٹ کے انبار کی تحقیقات

   

نئی دہلی ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے نیوز پرنٹ جو اخبارات کی طباعت میں استعمال کی جاتی ہے ، اسے مبینہ طور پر پھینک کر ڈھیر لگا دینے کے معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ یہ نیوز پرنٹ پانچ ملکوں بشمول آسٹریلیا اور کینیڈا کی ہے۔ انڈسٹری اسوسی ایشن کی ایک شکایت پر تحقیقات کی جارہی ہے ۔ انڈین نیوز پرنٹ مینوفیکچررس اسوسی ایشن نے ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ ریمیڈیز سے معاملہ رجوع کیا ہے۔ یہ نیوز پرنٹ آسٹریلیا ، کینیڈا ، یوروپی یونین ، ہانگ کانگ اور روس سے درآمد کی گئی ہے۔ حکام کیلئے تعجب کا معاملہ ہے کہ اس قدر بڑی مقدار میں نیوز پرنٹ کا ڈھیر کس نے اور کب لگادیا ہے۔ اس سے ڈومیسٹک انڈسٹری متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔