پانڈیا کی برق رفتار بیٹنگ کے باوجود شکست

   

سڈنی۔ہاردک پانڈیاکی برق رفتار اور شکھر دھون کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باوجود ہہندوستان کو یہاں کھیلے گئے پہلے ونڈے میں آسٹریلیا کے خلاف 66 رنز کی شکست برداشت کرنی پڑی جبکہ اسٹیو استمھ کو شاندار سنچری پر مین آف دی میچ دیا گیا۔آسٹریلیا نے تین مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ہمالیائی اسکور کے تعاقب میں ہندوستان کی شروعات ناقص رہی جیسا کہ 101 رنز کے مجموعی اسکور پر مینک اگروال (22) ، ویراٹ کوہلی (21) ، کے ایل راہول (12) اورشریش ایر (2) کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس موقع پر پانڈیا نے 76 گیندوں میں 7 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 90 اور دھون نے 86 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 74 رنز بناکر ٹیم کو مقابلے میں واپس لانے کی ناکام کوشش کی۔زمپانے 54 رنز کے عوص 4 وکٹ لئے۔ قبل ازیں کپتان آرون فنچ (114) ، اسٹون اسمتھ (105)، اور اوپنر ڈیوڈ وارنر(69) کی نصف سنچری سے آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف پہلے ونڈے میں چھ وکٹ پر 374 رنز کا ہمالیائی اسکور بنایا۔ آسٹریلیا نے فنچ کے 124 گیندوں میں نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 114 رنز، اسمتھ کے 66 گیندوں میں 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے105 رن کی سنچری اننگز اور وارنرکی 76 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے69 رنزکی نصف سنچری اننگز کی بدولت 374 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مضبوط شروع کی ۔ دونوں اوپنرس وارنر اور فنچ نے پہلی وکٹ کے لئے156 رنزکی بڑی شراکت قائم کی۔ ان دونوں کے سامنے ہندوستانی بولرس بے بس نظر آئے ۔ تاہم یہ شراکت محمد سمیع نے لوکیش راہول کے ہاتھوں وارنر کو وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ کرتے ہوئے توڑی۔پہلا وکٹ گرنے کے بعد اسمتھ نے فنچ کا ساتھ دیا اور دونوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 108 رنز کی شراکت کی۔اسمتھ نے گلن میکسویل کے ساتھ جارحانہ اننگز کھیلی۔ میکسویل نے 19 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 45 رن بنائے ۔ سمیع نے میکسویل کاوکٹ حاصل کیا۔ میکسویل کے آؤٹ ہونے کے باوجود اسمتھ نے اپنی ون ڈے کیریئر کی نویں سنچری مکمل کی ۔ تاہم سمیع نے 50 اوورکی تیسری گیند پر اسمتھ کو آوٹ کرکے انکی اننگز ختم کی۔سمیع کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورس میں 59 رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ بمرا نے 73 رنز کے عوض صرف ایک وکٹ لی۔