پانی کے سمپ میں گرنے سےکمسن کی موت

   

حیدرآباد ۔4۔اکتوبر (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ مائیلاردیو پلی پولیس حدود میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں 6 سالہ کمسن بچہ پانی کے سمپ میں گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 6 سالہ اسلم خاں جو اویسی ہلز علاقہ کے ساکن عارف خاں کا بیٹا تھا ۔ کل اسلم خاں اپنے مکان کے قریب کھیل رہا تھا اور دوپہر میں مقامی کرانہ دکان گیا جو کافی دیر بعد بھی واپس نہیں لوٹا۔ جب اس کی والدہ نے اپنے بچہ کے متعلق دریافت کیا اور بچہ کو تلاش کیا تو بچہ مکان کے قریب پانی کے سمپ میں مشتبہ حالت میں پایا گیا ۔ بچہ کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تاہم وہ فوت ہوچکا تھا ۔ مکان کے قریب واقع سمپ کو لاپرواہی سے کھلا چھوڑنے کے سبب حادثہ کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
برقی شاک سے ایک شخص ہلاک
حیدرآباد ۔4۔اکتوبر (سیاست نیوز) مہدی پٹنم کے علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ ٹپہ چبوترا پولیس کے مطابق 39 سالہ سدھیر رام جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ گڈی ملکاپور علاقہ میں رہتا تھا۔ جس کا تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے ۔

سدھیر رام کل مہدی پٹنم کے علاقہ میں ایک خانگی اسکول کے قریب فٹ پاتھ پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ ع