نئی دہلی:دہلی کی ایک عدالت نے پی ایف آئی کیس کے ایک ملزم کو اس کی بیوی کی ڈیلیوری کی بنیاد پر 60 دن کی مدت کے لیے عبوری ضمانت دی ہے۔ ملزم سید صلاح الدین کو دہلی پولیس نے گزشتہ ماہ پی ایف آئی کیس میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج نے جمعہ کو عبوری ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی دفتر کی تصدیقی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کی بیوی حاملہ ہے اور بچہ کی پیدائش 16/17 نومبر 2022 کو متوقع ہے۔ ملزم کے والد کی عمر تقریباً 70 سال ہے اور وہ 40 فیصد معذور ہے۔اس کے علاوہ ملزم کے دو بچے ہیں جن کی عمریں تقریباً ایک سال اور تین سال ہیں۔ درخواست گزار کا بہنوئی خاندان میں ہے، تاہم اس کے دو نابالغ بچے بھی ہیں۔عدالت نے درخواست گزار/ملزم کو عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے بعد متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے خودسپردگی کی ہدایت دی ۔