پاکستان، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

   

اسلام آباد: بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ ماہ پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستانیوں کی جانب سے اپریل میں دو عشاریہ آٹھ ارب ڈالر بھیجے گئے۔پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی پالیسیوں میں تبدیلی، پاکستانی اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کے ذریعے پاکستان پیسے بھجوانے کی حوصلہ افزائی، وبا کے باعث سفر میں کمی اور عید ترسیلات زر میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔اس حوالے سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا، ”میرا ہمیشہ سے یقین رہا ہیکہ سمندر پار پاکستانی ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔ اپریل میں آپ کی ترسیلاتِ زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 2.8 ارب ڈالر رہیں۔ مالی سال 21 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالر بھجوا کر آپ نے پورے مالی سال 20 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اسلام آباد سے اقتصادی ماہر عبدالقیوم سہلری نے جرمن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی بڑی وجہ ترسیلات زر ہی ہیںکورونا وبا کے باعث دنیا بھر کی معیشتوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پاکستان کی درآمدات میں بھی کمی آئی ہے۔ ایسے میں پاکستان میں ترسیلات کے ذریعے پیسے کا آنا ملک کی معیشت کیلئے بہتر ثابت ہو گا۔