پاکستانیوں کیلئے امریکی ویزے کی مدت پانچ سال سے ایک سال

   

واشنگٹن ۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد تنظیموں کو تحفظ دینے اور انہیں مدد فراہم کرنے کے سلسلے میں پاکستان کی دنیا بھر میں ہورہی نکتہ چینی کے درمیان امریکہ نے کل اسے زبردست دھکا دیتے ہوئے اپنے ملک میں آنے والے اس کے شہریوں کی ویزا کی مدت پانچ سال سے گھٹا کر ایک سال کردی ہے اور صحافیوں اور میڈیا اہلکاروں کے لئے اس مدت کو پانچ سے کم کرکے صرف تین ماہ کردیا گیا ہے ۔پاکستان میں واقع امریکی سفارت خانہ نے منگل کو سرکاری بیان جاری کرکے ویزا پالیسی میں تبدیلی کی اطلا ع دی ہے ۔ بیان کے مطابق تجارت’ سیاحت اور طلبہ کو ویزا میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ یہ پانچ سال کے لئے ہی نافذ رہے گا۔ویزا فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ اب ویزا کی درخواست کے لئے 160ڈالر کی جگہ 192 ڈالر دینا ہوگا۔