مظفر آباد : تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوؤں نے آک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے سولہ فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کمانڈروں کی ہلاکت کا بدلہ تھا۔ افغان سرحد کے پاس آک فوجی چیک پوسٹ پر پاکستانی طالبان کے حملہ میں سولہ فوجی ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستانی انٹیلی جنس کے آک افسر نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر واقعہ کی تفصیلات شیئر کیں۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات بارہ بجے کے بعد عسکریت پسندوں نے اس پہاڑی علاقے میں تین اطراف سے دھاوا بول دیا۔ سیکوریٹی حکام کے مطابق 30 جنگجوؤں کا گروپ حملہ میں ملوث تھا اور دو گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ جنگجو مواصلاتی نظام، دستاؤزات اور چیک پوسٹ پر موجود دیگر ساز و سامان کو جاتے وقت نذر آتش کر گئے۔