پاکستانی فوجی سربراہ کا افغان طالبان کو انتباہ

   

اسلام آباد : پاکستانی فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ اگر افغان سر زمین سے پاکستان کو نشانہ بنانے والوں کو روکا نہ گیا تو پاکستانی فورسز مؤثر جواب دیں گی۔ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پڑوسی ملک افغانستان میں برسر اقتدار افغان طالبان کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ افغان سرزمین پر موجود ان عسکریت پسندوں کو روکنے میں ناکام رہے، جو سرحد پار پاکستان میں حملے کرتے ہیں تو ان کی فورسز اس کا مؤثر جواب دیں گی۔ پاکستانی فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر کی طرف سے یہ سخت بیان رواں ہفتہ پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے دو حملوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں پاکستانی فوج کے 12 اہلکار مارے گئے۔