پاکستانی لڑکیوں نے سوشل میڈیا پر پلوامہ دہشت گرد حملہ کی مذمت کی ۔ 

,

   

حیدرآباد: ایک ہفتہ قبل یعنی ۱۴؍ فروری کو جمو ں و کشمیر کے پلوامہ علاقہ میں پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے سی آر پی ایف کی گاڑی پر حملہ کردیا ۔ جس میں تقریبا ۴۴؍ فوجی اہلکار شہید ہوگئے ۔ سارا ملک اس دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت او رشدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ پاکستان میں بھی اس حملہ کی سخت مذمت کی جارہی ہے ۔ پاکستان کی کچھ نوجوان لڑکیاں ٹویٹر کے ذریعہ اس حملہ کی شدید مذمت کررہے ہیں ۔ اپنے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ لئے ہوئے اس حملہ کی مذمت کررہے ہیں ۔

اس مہم کو پاکستان کی ایک صحافیہ شہر مرزا نے شروع کیا ۔ ا س پلے کارڈپر رقم کیا ہے کہ ’’ میں ایک پاکستانی ہوں او رمیں پلوامہ دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتی ہوں ۔ ‘‘ مرزا نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لیں ۔ شہر مرزا نے اپنے فیس بک پیچ پر لکھا کہ ’’ ہم اس دہشت گرد حملوں سے نہایت غمزدہ ہیں جس میں معصوم لوگو ں کی جانیں چلی گئیں ۔ یہ ہمارے لئے صبر و امتحان کی گھڑی ہے ۔ ہمیں دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہونا چاہئے ۔

ہم نے ایک ان حملوں کے خلاف ایک مذمتی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصدان حملوں کی مذمت کرنا او رہندوستانیوں کے ساتھ قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ساحر لدھیانوی کی ایک نظم بھی لکھی ہے ۔