پاکستانی موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: فلسطینی سفیر

   

اسلام آباد: پاکستان میں فلسطینی سفیر عبدالرحیم فارا نے کہاہے کہ یورپی یونین کا مسئلہ فلسطین پر تقسیم شدہ موقف حوصلہ افزا نہیں، ہم پاکستان کے موقف کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عبدالرحیم فارا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ فلسطین کے لئے پاکستان میں ہونے والے مظاہرے بہت حوصلہ افزا ہیں۔فلسطینی سفیر نے کہا ہے کہ یورپ کے دائیں بازو اسرائیل کے موقف کو آگے بڑھا رہا ہے جبکہ یورپی عوام مظاہروں میں شرکت کرکے فلسطینی مقصد کی حمایت کرتے ہیں۔واضح رہیکہ فلسطین پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہو ا۔