پاکستانی وزیر فواد چودھری کا کا بیان’ ہم انتخابات کے بعد ہندوستان سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں‘۔

,

   

پاکستان کے انفارمیشن منسٹر نے مبینہ طور پر کہاکہ کرتا ر پور کاریڈار کے متعلق ہندوستان کی طرف سے خوشگوار اقدامات کی کمی ہے

نئی دہلی۔ پاکستان کے وزیرجانکاری فواد چودھری نے منگل کے روز کہاکہ ہندوستان کے عام انتخابات میں جو کوئی بھی برسراقتدار ائے گا اس سے پاکستان بات چیت کی تیاری میں لگا ہوا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان حالات کو معمول پر لایاجاسکے اور وہاں سے ان چیزوں کو آگے لے جائیں جہاں پر وہ رک گئے تھیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پلواما ں دہشت گرد حملے کے بعد سفارتی چیانل کو کشیدگی کم کرنے کے لئے استعمال کیاجارہاتھا اب بھی اس پر ’’ پس منظر میں‘‘ کام کیاجارہا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تاہم پاکستانی قیادت کا مانناہے کہ جب تک ہندوستان میں الیکشن نہیں ہوجاتے تب تک بات چیت کا آگے بڑھنا مشکل ہوجائے گا۔

چودھری کا یہ تبصرہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان او رپاکستان آرمی قیادت دونوں کی جانب سے قبول کردہ مانا جارہا ہے جو خارجی منسٹر شاہ محمد قریشی کے اس بیان کا برعکس ہے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ 16سے 20اپریل کے درمیان ہندوستان کی جانب سے ’’ پاکستان کے خلاف حملے کے ایک تازہ حملوں کا منصوبہ بنایاجارہا ہے‘‘۔

ہندوستان کی جانب سے قریشی کے ایسے بیان کو مستر د کردیاگیاتھا اور قریشی کے اس تبصرے کے متعلق پاکستان کو ان کے دہشت گردی تنظیمو ں سے استفسار پر زوردیا‘‘۔

جب چودھری سے قریشی کے اس تبصرہ کے متعلق استفسار کیاگیاتو انہوں نے کہاکہ ’’ قریشی کا بیان وزیراعظم ہند نریندر مودی کے بیان کے پس منظر میں کیاگیا تبصرہ ہے‘‘۔