پاکستانی ٹی وی مباحث میں تجزیہ کار گر پڑا

   

٭ ایک پاکستانی نیوز چینل پر مباحث کے دوران تجزیہ کار مظہر برلاس یکایک اپنی کرسی سے نیچے گر پڑے۔ اس واقعہ کے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ مظہر دفعتاً اپنی کرسی سے نیچے چلے گئے جس کے فوری بعد ان کا اسکرین آف کردیا گیا۔ جی ٹی وی چینل پر 16 ستمبر کو کشمیر کے بارے میں براہ راست مباحث نشر ہورہے تھے کہ تجزیہ کار مظہر کسی وجہ سے اپنا توازن کھو بیٹھے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔