پاکستانی ڈرون نے پنجاب میں اسلحہ گرایا: پنجاب ڈی جی پی

,

   

امرتسر۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے عسکریت پسند گروپوں نے اطلاعات کے مطابق ڈرون (ریڈیائی) طیارے کے ذریعہ ترن ترن ضلع کے کھلرا گائوں میں اسلحہ گرائے۔ اس طرح اس نے ہندوستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ پنجاب کے ڈی جی پی نے بتایا کہ یہ اسلحہ دراصل پنجاب یا کشمیر کے دہشت گردوں کے لیے گرائیگئے تھے۔ ڈی جی پی دنکر گپتا نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ گزشتہ ہفتہ پولیس نے ایک پراسرار دھماکے کے سلسلے میں ترن ترن ضلع میں 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ انہوںنے بتایا کہ اس سے قبل خالصتان زندہ باد فورس کے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور 5 اے کے 47، چند پستول، سٹیلائٹ فون اور کئی دستی بم دستیاب ہوئے۔