پاکستانی کمپیوٹر سائنسداں کی ایجاد کو امریکہ نے تسلیم کرلیا

   

جدہ: پاکستانی سائنسداں کی قیادت میں تحقیق کرنے والی ایک ٹیم کی ’’بائیومیٹرکس سیکیورٹی ایجاد‘‘ پر امریکی ادارہ سے سعودی عرب کی شاہ سعود یونیورسٹی کو پیٹنٹ مل گیا۔العربیہ نیوز کے مطابق تحقیق کے شعبے میں عالمی شہرت یافتہ امریکی ادارے سے سعودی عرب کی شاہ سعود یونیورسٹی پیٹنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کا سہرہ پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر محمد خرم خان کے سر جاتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستانی پروفیسر خرم خان کمپیوٹر سائنس کے میدان میں سعودی عرب کے تیسرے اور دنیا میں 14 ہزار 402 سائنس دانوں میں 761 ویں نمبر پر ہیں۔ڈاکٹر محمد خرم خان کی زیر قیادت ڈاکٹر ایل لینگ اور پی ایچ ڈی کے طالب علم ڈیبلیو ٹینگفی نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بایومیٹرک شناخت کے محفوظ اور درست ترین طریقہ کار ایجاد کیا ہے۔